اسلام آباد ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرواکر رپورٹ پیر کو  پیش کرنے کاحکم


 اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست پر سماعت میں بشری بی بی کے ٹیسٹ کرواکر رپورٹ آئندہ سماعت  پیرکو پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسارکیا کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر بتائیں گے ۔ وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی ، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے پیش ہو کر عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ۔عدالت نے گزشتہ حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست گزار کے ٹیسٹ کراکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔