ہیوسٹن (صباح نیوز) خراب موسم کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر 3 دن تک پھنسے4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے۔امریکا پہنچنے والے سابق کھلاڑیوں میں عبدالرزاق، مصباح الحق، عمر گل اور کامران اکمل شامل ہیں۔
چاروں سابق پاکستانی کرکٹرز ہیوسٹن پہنچے ہیں جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم امریکا میں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں مدعو ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سابق کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔