روس کا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ،ایک پائلٹ ہلاک ،2محفوظ رہے


ماسکو (صباح نیوز)روس کا  سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین نے طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ طیارہ یوکرین کی جانب حملہ کرنے آرہا تھا، 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی بمبار طیارے کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کی جانب سے کہا گیا کہ اس جنگی طیارے نے یوکرین کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا، روسی جنگی طیارے کو یوکرین سے 200 میل دور جنوبی روس کے اندر تباہ کیا گیا، اس طیارے کو یوکرین کے خلاف کئی مرتبہ کارروائی کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب روس نے کہا کہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اس میں موجود 2 پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔