صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز  نے ملاقات کی ہے اس موقع پربینکنگ محتسب نے صدر ِمملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ صدر ِمملکت نے بینکنگ صارفین کو 1.26 ارب روپے کا مالی ریلیف فراہم کرنے پر بینکنگ محتسب کی کارکردگی کو سراہا،اور کہا کہ سال 2023  میں بینکنگ محتسب کا 25ہزار سے زائد شکایات پر کارروائی کرنا خوش آئند ہے صدر مملکت نے ادارے کے قیام سے لیکر اب تک شکایت کنندگان کو 6.4 ارب کا مجموعی ریلیف دینے پر بھی سراہا۔صدر مملکت نے ا بینک فراڈ متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا  اور کہا کہ بینکنگ محتسب لوگوں کو بلا قیمت انصاف کی فراہمی، گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،

صدر نے کہا کہ  شکایات کے جلد ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے ، بینکوں کی بدانتظامی کے خلاف بینکنگ محتسب کے کردار اور خدمات بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ، بینکنگ محتسب بارے آگاہی سے زیادہ سے زیادہ لوگ خدمات سے مستفید ہوسکیں گے،  ملاقات میں بینکنگ محتسب نے بینک صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بینکنگ محتسب کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی بینکنگ محتسب نے کہا کہ  حال ہی میں آن لائن پورٹل کا صارف دوست نظام متعارف کرایا ہے، آن لائن پورٹل سے شکایت کنندگان کو اپنی شکایات کے اندراج میں آسانی میسر آئے گی،