پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں فراہم کردہ پانی صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے معیار کے مطابق ہے، رپورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کردہ پانی صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے معیار کے مطابق ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت پانی کی رپورٹ کا نوٹس لیا تھا، ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی تھی،ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کردہ پانی صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے معیار کے مطابق ہے،حالیہ رپورٹ رپورٹ کے مطابق پانی میں کسی قسم کے مضر صحت اجزا نہیں پائے گئے،

رپورٹ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کو فراہم کردہ پینے کا پانی آلودگی سے پاک اور محفوظ ہے، رپورٹ پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں فراہم کردہ پانی میں مضر صحت اجزا پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی آلود اور مضر صحت پانی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کی ہدایت کی تھی، صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،

ڈپٹی اسپیکر اراکینِ پارلیمنٹ اور اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈپٹی اسپیکر آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی کے ٹینکوں کی بروقت صفائی کے لیے مناسب اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پیز)مرتب کیے جائیں، ڈپٹی اسپیکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کو مستقبل میں اس سلسلے میں تمام احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ ہر تین ماہ بعد پانی کے نمونے PCRWR کو ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں، ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت ڈپٹی سپیکر کی پانی کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کے معاملے میں اضافی اخراجات سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور۔تھرڈ پارٹی سورس کے بجائے PCRWR سے پانی کے نمونوں کی جانچ کروائی جائے ۔