سید وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن، عثمان فاروق، سید فراست شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مقرر

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سید وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن، عثمان فاروق، سید فراست شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے، نائب قیمین کا تقرر دستور کی دفعہ36 (1)کے تحت عمل میں آیا اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے نائب قیمین کی تقرریٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امیر جماعت کی زیرصدارت مشاورت میں تقسیم کار کے مطابق نائب قیمین کے کام بھی متعین کر دیے جائیں گے۔ انھوں نے دعا کی ہے کہ نائب قیمین کو اقامت دین کی سربلندی کے لیے اخلاص نیت کے ساتھ اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق دے۔ آمین