زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے گا ، احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور نئے منصوبوں سے متعلق اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری مواصلات ، چیرمین این ایچ اے سمیت وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی ایس ڈی پی 25 ۔ 2024 کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی منصوبوں کو 50/50 فیصد شیئرنگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا۔