گڑھی دوپٹہ میں مسافر ہائی ایس ٹیوٹا گاڑی کو المناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق


 مظفرآباد(صباح نیوز)دارالحکومت مظفرآباد کی سب ڈویژن گڑھی دوپٹہ سے کائی منجہ جا نے والی مسافر ہائی ایس ٹیوٹا گاڑی کو المناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق،14زخمی ہوگئے

حادثہ گزشتہ شب رات 8 بجے  کے قریب موئیاں کھکھیاں کے مقام پر  پیش آیا، گاڑی بارش کے باعث پھسلنے سے حادثے کا شکار ہو کر روڈ سے تقریباً 500/600فٹ نیچے گہری کھائی جا لگی جس کے نتیجے میں  سوار افراد میں سے یعقوب ولد سیفا قوم اعوان سکنہ پلہوٹ ڈرائیور ہائی ایس، مظلوم ولد مظفر خان سکنہ موئیاں،نثار ولد علی بہادر سکنہ پلہوٹ، ارشاد ولد بابو سکنہ موئیاں کھکھیاں،حسنین ولد عبد القیوم، بابر ولد سلیم اعوان ساکنان پلہوٹ وفات پا گئے ہیں جبکہ نگینہ بی بی زوجہ شبیر سکنہ پلہوٹ، راجہ سفیر الدین ولد راجہ بشیر سکنہ موہیاں کھکھیاں، عدنان مغل ولددھلہ سکنہ پلہوٹ،انجم FC محکمہ پولیس، فہیم ولد گلفراز سکنہ پلہوٹ ، خرم ولد قیوم اعوان سکنہ پلہوٹ، وقاص ولد علی اصغر سکنہ موہیاں کھکھیاں، اخلاق ولد سہراب خان سکنہ موہیاں کھکھیاں، سانول ولد یعقوب سکنہ موہیاں کھکھیاں، نورین زوجہ حمید سکنہ موہیاں کھکھیاں، منظوم ولد گلفراز سکنہ پلہوٹ، ابرار ولد بشیر سکنہ بٹکنالہ، محمد معین ولد سلیم اعوان سکنہ پلہوٹ، صدام ولد سلیم اعوان سکنہ پلہوٹ،سعدیہ دختر حمید سکنہ موہیاں زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر  شیخ خلیفہ بن زاید اسپتال CMH مظفرآباد اور عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز  امبورمنتقل کردیا گیا  ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نہاہت نازک بتائی جارہی ہے جن کو خون کی اشد ضرورت ہے اور کئی رضاکار نوجوان عطیات دینے اسپتال پہنچ چکے ہیں دوسری جانب گڑھی دوپٹہ پولیس بھی ضابطہ کی کارروائی عمل میں لارہی ہے