بھارت میں ایک سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے واش روم میں گر کر ہلاک


 نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں ایک سکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے واش روم میں پھسل کر گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار صبح پولنگ سٹیشن کے واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکار کو ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ہسپتا ل کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی اہلکار کے سر پر چوٹ لگی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخاب 2024 کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی تھی۔