سکھ 15 ہزار ہوں یا 25 ہزار ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ مریم نواز شریف

نارووال(صباح نیوز)وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بیساکھی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہادنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں تہاڈا آنا سر متھے تے۔ سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں۔نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کیلئے کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ  پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔نواز شریف نے کہا میرے سکھ بھائی باڈر پار سے دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، ان کے لئے راستے کھولو۔ نواز شریف نے کہا ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔  قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔سکھ 15 ہزار ہوں یا 25 ہزار ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ سب سے پہلے پاکستانی ہوں پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، ہر پنجابی کی طرح پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔ انڈیا میں امرتسر، جاتی امرا میں میرے دادا پیدا ہوئے۔ انڈیا سے جب کوئی انکے گھر کی مٹی لے کر آیا تو اپنے دادا کی قبر پر ڈالی۔

مجھے وزیراعلی بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہوں۔اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھیگرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں اور یہ خوش ہونا جانتے ہیں۔

ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستاہے ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔ یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔ یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیںنام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں۔دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں۔ حلف لینے کے بعد منصوبہ بنایا کہ کچھ ایسا کروں کہ سکھ برادری کیلئے آسانی ہو۔سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہتریں سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔

پنجاب کایہ اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنی دھی رانی کو وزیراعلی بنا کر مان بڑھایا۔ انڈین اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی منتخب کرنے پر دنیا بھر کے پنجابیوں کو سلام پیش کرتی ہوں پنجاب کی یہ بیٹی خدمت کر کے پنجاب کے ہر باپ اور ہر بھائی کی پگ کا شملہ اونچا رکھے گی۔ سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کرتارپور راہداری  زیرو لائن  کا دورہ کیا.

وزیر اعلی مریم نوا زشریف نے سنہری درانتی سے گندم کے سنہرے خوشہ کاٹ پر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیاوزیر اعلی مریم نواز شریف کا بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز حاصل کرنے پر اظہار مسرت کیاوزیر اعلی مریم نواز شریف نے پاک درشنی ڈیوڑھی کا دورہ کیاپاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا سکھ خواتین نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو گرمجوشی سے سلام کیا.

وزیر اعلی مریم نواز شریف کو فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سروور (مقدس تالاب) اور سمادھی (پریئرہال)کا بھی دورہ کیا.سکھ نوجوانوں نے روایتی گتکے کا مظاہرہ بھی کیاوزیر اعلی مریم نواز شریف نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کئے دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا(شال)پہنایادلجیت سنگھ سرناں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے ،سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئے ،سمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیاصوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلی کا خیر مقدم کیابھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیابھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے اقدامات اور انتظامات کو سراہاپنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلی بننا ہم سب کا مان ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہاوزیر اعلی مریم نواز شریف نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیاوزیر اعلی مریم نواز شریف نے سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایاوزیر اعلی مریم نواز کی ابلے چاول ،کڑھی پکوڑے ،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی وزیر اعلی مریم نواز نے کھانے کے معیار کو سراہاوزیر اعلی مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت بھی کی وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزرا، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سید عاشق حسین کرمانی، ایم این اے انوار الحق، ایم پی اے وسیم بٹ، رانا منان، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری ایگریکلچر،سیکرٹری زراعت، کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔