سرینگر— مقبوضہ جموں و کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطے کے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے ملانے والے تاریخی مغل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پیر کی گلی سمیت شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تازہ برف باری، خراب اور ناموافق موسمی صورتحال کے پیش نظراگلے احکامات تک مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔