اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔
وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباو سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے