اب فلسطین کا نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کا سقوط ہو گا، فلسطین و غزہ کے مسلمانوں کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی،امیرا لعظیم

لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں  یوم القدس منایا گیا۔اس موقع پر نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اور اہم شاہراؤں پر فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرے کیے گے۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کواٹر منصورہ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان بقاء اسلام کی جنگ لڑے رہے ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اسرائیلی اور اسرائیل کے حامی ممالک کی مصنوعات کا ہی نہیں بلکہ ان اسلامی حکمرانوں کا بھی بائیکاٹ کر نا ہوگا جوغزہ میں اسرائیلی مظالم پر اپنے آقا امریکہ کے خوف سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب فلسطین کا نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کا سقوط ہو گا اور فلسطین و غزہ کے مسلمانوں کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مظلوم مسلمان بچوں ، بوڑھوں نوجوانوں  ، ماؤں، بہنوں اور بٹیوں کا قتل عام جاری ہے۔ صہونی فوجوں نے مسجد اقصی میں رمضان المبارک کی عبادات پر مکمل پابندی لگا دی ہے ، غزہ کے بے گھر مسلمان خوراک، علاج معالجہ او ردیگر انسانی ضروریات زندگی سے محروم  ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہ  جماعت اسلامی روز اول سے اہل فلسطین کے حق میں ملک اور ملک سے باہر بھرپور آواز بلند کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

امیر جماعت نے ایران، ترکی اور قطر کے دورے کیے اور اسلام آباد میں مختلف سفارت خانوں سے رابطے کر کے انہیں اہل غزہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا اور کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین کے حل تک فلسطینی مسلمانوں کی مددحمایت کو  ہر سطح پر  جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ روس ،امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان کے غیور مسلمانوں کے شکست نہیں دے سکے کیونکہ ان کا اللہ پر ایمان پختہ تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو صرف اس لئے تسلیم نہیں کیا جا رہا