سی پی این ای کی روزنامہ الفلاح پشاور کے چیف ایڈیٹر سید شمس الضحیٰ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن ممتاز صحافی اور روزنامہ الفلاح پشاور کے چیف ایڈیٹر سید شمس الضحیٰ شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداران سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن ممتاز صحافی اور روزنامہ الفلاح پشاور کے چیف ایڈیٹر جناب سید شمس الضحیٰ شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے تعزیتی بیان میں مزید کہا ہے کہ سید شمس الضحیٰ شاہ کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے متحرک رکن اور خوش مزاج شخص تھے، مرحوم کی وفات سے صحافی برادری انتہائی غمگین ہے۔