نومنتخب ارکان سینیٹ کے حلف،چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالاکا اجلاس چار پانچ اپریل کو ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز)نومنتخب ارکان سینیٹ کے حلف اورچیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالاکا دو روزہ  اجلاس چار پانچ اپریل کو طلب کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے ضروری تیاری مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے  چار پانچ اپریل کواجلاس کے انتظا مات تقریباًمکمل کرلئے ہیں ۔ چار اپریل کو نومنتخب ارکان حلف آٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ  سینیٹ  کی 48نسشتوں پر انتخابات دواپریل کو مکمل ہونگے  جب کہ چھ خالی نشستوں پر پہلے ہی ضمنی انتخابات منعقدہوچکے ہیں ۔

دواپریل کو منتخب ہونے والے ارکان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن تین اپریل کو جاری کردیا جائے گا ۔چاراپریل کو 54،ارکان کا حلف ہوگا مجوزہ شیدول کے مطابق  پانچ اپریل کو چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا ۔ حکمران اتحاد چیئرمین چیئرمین سینیٹ کے لئے  یوسف رضا گیلانی کوامیدوار نامزدکرچکا ہے جب کہ  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار مسلم لیگ(ن)نامزدکرے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف جے یو آئی (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے ۔