اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تقریب میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے سکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جو وائٹل نے بطور اعزازی مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان کسٹمز کے ڈی ڈی جی (این این ڈی اے)، سی او او/ایئرپورٹ منیجر ، ایویشن سکیورٹی ریگولیٹری افسران، انسپکٹرز،پاکستان کسٹمز، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندوںنے بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔یو کے-ڈی ایف ٹی نے ایکسرے سکریننگ سرٹیفکیشن آڈیٹرز کے لئے ضروری آلات اور تربیت فراہم کی۔ ڈائریکٹر ایوی ایشن ایئر کموڈور (ر)شاہد قادر نے کہا سکیورٹی تربیت سے جدید ترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ سے شرکا ء کی سکریننگ کی صلاحیتوں اور ہوابازی میں سیفٹی سٹینڈرڈز کا معیار بلند ہوگا ۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ مشترکہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایئر کموڈور (ر)شاہد قادر، ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔