بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ، عطاء تارڑ


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے 9 مئی کو وہ کچھ کیا گیا جو کبھی دشمنوں نے نہیں کیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کو بہت رعایت برتی گئی ہے، سابق وزیر اعظم کی بہنیں اور بھانجے بھی 9مئی واقعہ میں ملوث ہیں، میرا سوال ہے کہ 9مئی کے حوالے فیصلہ عدالتیں کیوں نہیں کر رہی ہیں؟ کیوں 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جارہا،جب عظمی، علیمہ اور نورین خان تینوں وہاں موجود تھیں تو ان کو رعایت کیوں دی گئی؟