لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علاقے سبزاہ زار میں واقع گرڈ سٹیشن میں زور دار دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔
گرڈ سٹیشن میں دھماکے سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں۔ لیسکو حکام نے کہا کہ گریڈ سٹیشن میں دھماکہ کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے گرڈ سٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سارے علاقے کی بجلی بند ہو چکی ہے جبکہ آس پاس کی جگہوں کو خالی کرا لیا گیا۔ سبزہ زار ، گلشن راوی، ساندہ، اسلام پورہ ، سنت نگر میں بجلی بندجبکہ کریم بلاک، اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ، ٹان شپ،ٹھوکر نیاز بیگ میں بھی رات سے بجلی بند ہے۔