بونیر میں گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بونیئر(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ کے مقام پر بریک فیل ہونے کے سبب گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی،

بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے