اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلز لے کے جھٹکے

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیربالا، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور سوات سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان سرحد کا علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، فی الحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔