مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی وحشیانہ مظالم اور ناانصافیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری وحشیانہ مظالم اور ناانصافیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جموںو کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رکھ سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اسکی غلامی سے آزادی حاصل کر لیں گے،عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے تاکہ مجرم اہلکاروں کو سزا دی جا سکے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مودی حکومت کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری وحشیانہ مظالم اور ناانصافیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کی گرفتاریاں اور دیگر مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھا ہے ۔

انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار،ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، بلال صدیقی، عبدالاحد پرہ، مولوی بشیر احمد عرفانی، مشتاق الاسلام، عمر عادل ڈار، عادل احمد زرگر، داؤد زرگر، ظہور احمد بٹ، نور محمد فیاض، رفیق احمد شاہ، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، فیاض حسین جعفری، شبیر احمد ڈار، فردوس احمد شاہ، جہانگیر غنی بٹ، سلیم ناناجی، سجاد حسین گل ، محمد یاسین بٹ، شمس الدین رحمانی، سرجان برکاتی اورمقبوضہ علاقے اور بھارت کی دیگر جیلوں میں غیر قانونی طور پررنظر بند دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیںطبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے تاکہ مجرم اہلکاروں کو سزا دی جا سکے۔