لاہور(صباح نیوز) ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کی درخواست واپس لئے جانے پر نمٹادی۔جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سعد رضوی کی رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل برہان معظم ملک نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل مانگے تھے، سعد رضوی کی رہائی سے متعلق ہماری اپیل غیر موثر ہو چکی ہے، اس لئے وہ اسے واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔