5لاکھ سے زائد کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے کشمیرآزاد اور ہندوستان کے حصے بخرے ہوں گے،سردار تنویر الیاس ،ڈاکٹر مشتا ق خان


 اسلام آباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس اورجماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے مشترکہ طورکہا ہے کہ 5لاکھ سے زائد کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے کشمیرآزاد اور ہندوستان کے حصے بخرے ہوںںگے،ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،مہاجرین کی دیکھ بحال اور ان کی بحالی کے لیے مل کر عملی اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے،کشمیری مائیں بہنیں پاکستانی پرچم میں خود اور اپنے عزیزوں کو دفن کرتی ہیں،جس قوم کی مائیں بہنیں مرنے سے بے خوف جائیں ان کوکوئی غلام نہیں رکھا سکتا،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کی ضمانت ہے

ان خیالات کااظہارانھوں نے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راجہ ذاکرخان بھی موجودتھے

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کی ضمانت ہے اللہ کرے پاکستان جلد مسائل سے نکل آئے اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے،انھوںنے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں،کشمیری اپنے حق کے لیے جائز جدوجہد کررہے ہیں،بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا کرے تو کشمیریوںکو کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں ہے

اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ کشمیریوںکو اپنے سارے ذریعے استعمال میں لاکر اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے ،آزاد خطے کے عوام پر قرض ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔