ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب

کراچی (صباح نیوز)ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق کراچی میں پی ایچ ایف کا غیر معمولی اجلاس ہوا، پی ایچ ایف نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔ شہلا رضا پی ایچ ایف کی پہلی خاتون صدر ہیں۔دوسری جانب پی ایچ ایف نے راجا شجاع کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا متفقہ طور پر خزانچی منتخب کیا۔