آئی سی سی کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کرکٹ میں نئے اصول متعارف کروانے کا اعلان

دبئی (صباح نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  وائٹ بال کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی  سٹاپ کلاک لانے کا فیصلہ کر لیاہے اور آئی سی سی نے سالانہ بورڈ میٹنگ میں سٹاپ کلاک کے استعمال کی منظور ی بھی دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وائٹ بال کرکٹ میں سٹاپ کلاک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مستقل بنیادوں پر استعمال ہوگی ،سٹاپ کلاک کا استعمال ٹی ٹئنٹی اورایک روزہ کرکٹ میں ہو گا،

سٹاپ کلاک کے رول کی مطابق بالنگ کرانیوالی سائیڈاوورختم ہونے پر نیا اوور 60 سیکنڈ میں شروع کرانے کی پابند ہوگی، تین بار خلاف ورزی کرنے پر بالنگ سائیڈ کو 5 رنز کی پنالٹی دی جائے گی، آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک کے استعمال سیایک روزہ میچ میں تقریبا 20 منٹ کی بچت ہوئی۔

میٹنگ میں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے پلیئنگ کنڈیشنزاور 2026 ورلڈکپ کیکوالیفکیشن پراسس کی منظوری دی گئی ہے ، آئی سی سی نے دسمبر 2023 سیاپریل 2024 تک آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک کا استعمال متعارف کرایا تھا