اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوگئے۔
آئی سی سی کاجلاس میں ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔محسن نقوی اجلاس میں آئی سی سی کوچیمپئنزٹرافی کی تیاریوں پربریفنگ دیں گے۔آئی سی سی کی 3روزہ میٹنگر میں ٹی 20ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات پر بات ہوگی۔ ان میٹنگز میں آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِغور آئیں گے۔