اسلا م آباد(صباح نیوز)اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نجی شعبے نے 2021 کے دوران سٹیٹ بنک کی عارضی معاشی قرضے کی دوبارہ سہولت اور طویل مدتی قرضوں کی سہولت سکیموں کے تحت ریکارڈ قرضے حاصل کیے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جدید مشینری کی درآمدات اس ترقی کی عکاس ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے اپنے ادوار میں نجی شعبے کو نظر انداز کیا ۔
انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتیں اپنے نقصانات مرکزی بنک سے بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ چھاپ کر پورا کرتی تھیں جس سے نجی شعبے کیلئے سرمایہ کاری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی تھی۔۔