گوادر کی ترقی کا پول بارش نے کھول کے رکھ دیا.مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،حق دو تحریک کے قائد ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر ڈوب رہاہے طوفانی بارشوں اور سیلاب نے گوادر کے درودیوار تباہ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کچے گھر گرگیے ہیں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے گوادر کی ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جارہے تھے ۔سی پیک کامرکز اور مستقبل کا دبئی چالیس سالہ لوٹ مار وکرپشن اور نااہلی کی وجہ سے بارش سے ڈوب گیاآج گوادر کے عوام پریشان اورمدد کیلئے امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے گوادر کی ترقی کا پول بارش نے کھول کے رکھ دیا ۔حکومت گوادر کو آفت زدہ قراردیکر فی الفور عوام کو بچانے ،ریلیف دینے اور ٹیکس سے استثناء دینے کیلئے عملی کام کریں۔حق دو تحریک ،جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن کے ارکان ذمہ داران ورضاکارروزاول سے پریشان حال عوام ومتاثرین کی مدد،محفوظ مقامات تک پہنچانے ،راشن ،ٹینٹ ودیگر ضروریات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں ۔حق دو،جماعت اسلامی کے کارکن ہمارافخر وسرمایہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمتاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے جن علاقوں میں بارش برف باری نے نقصانات کیے ہیں انہیں فی الفورامداد پہنچانا حکومت ،پی ڈی ایم اے ودیگر حکومتی اداروں کا کام ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور آفت میں ریلیف ورک کرنے والے ادارے بارش وبرف باری اور آفت کو منافع کرذریعہ بناکرلوٹ مار کرکے اللہ کے عذاب وقہرکو ددعوت دی جاتی ہے ۔ بہانے نہیں اخلاص کیساتھ فوری مدد وخدمت کی ضرورت ہے۔ موسلادھاربارشوں سے گوادر زیرآب آگیا۔جی ڈی اے ،بلدیہ گوادرکیساتھ پی ڈی ایم اے اورصوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے الرٹ رہے ۔متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی اورانہیں ریلیف پہنچانا بہت ضروری ہے۔ ملک بلخصوص بلوچستان میں ہر طرف ترقی وخوشحالی کے بے عمل وجھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر زمین پر ترقی نہیں تنزلی ،ناکامی ،نااہلی اور بدعنوانی کادو ردورہ ہے ترقی وخوشحالی کے دعوے کئی دہائیوں سے مسلسل کیے جارہے ہیں سی پیک سٹی گوادرکودستاویزات میں دبئی آسٹریلیا جدید ترقی یافتہ شہر بنا دیاگیا تھا

مگر آج معمولی بارش نے غریبوں مچھیروں سے گھر بار چھین لیا۔گوادر پر گزشتہ چالیس سال سے قابض ٹولے نے حالات بدسے بدترکر دیا ہے مستقبل کے دبئی سنگاپور کواپنی کرپشن ولوٹ مار کی وجہ سے تباہ کر کے رکھ دیا۔آج بھی بلوچستان اور ملک پر بدعنوان عناصرمسلط ہیں ان بدعنوان عناصر سے نجات وقت کی اہم ضرورت او رترقی وخوشحالی کاراستہ ہے ۔بلوچستان وسائل سے مالامال مگر ترقی کے سفر میں بدعنوانی ،بدعنوان عناصر رکاوٹ ہیں ۔ بدعنوان لٹیرے منشیات فروش ومافیازکے مقابلے میں اچھے نیک نام دیانت دار لوگوں کو متحرک وبیدار ہونا ہوگا ۔گوادر بارش کے دوران الحمداللہ ،جماعت اسلامی کے ارکان ،الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاراور حق دوتحریک کے کارکن وذمہ دار موسلادھاربارش کے دوران بھی متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل تھے اور رہیں گے انشاء اللہ ہم عوام کے تعاون سے گوادرسمیت بلوچستان بھر کو ترقی دیں گے