بلوچستان کی ترقی ،حقوق کے حصول ،وسائل کی حفاظت کیلئے دیانت دار حکمرانوں کی ضرورت ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی ،حقوق کے حصول ،وسائل کی حفاظت کیلئے دیانت دار حکمرانوں کی ضرورت ہے جھوٹے وعدے ،بے عمل دعوئوں کے بجائے مشاورت سے عوامی مسائل حل کرنے والے مخلصانہ اقدامات کرنا چاہیے ۔طوفانی بارشوں نے گوادرتباہ کردیا حکومت ،پی ڈی ایم اے ودیگر ادارے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات منتقل کرنے ، بحالی وامداد کیلئے متحرک رہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسمبلی کی رکنیت لیتے ہی گوادر متاثرین کے پاس پہنچ گیے ۔سرکاری ملازمتوں کی فروخت ،ہر سطح پر بدعنوانی ،مفت خوری ،رشوت خوری اور کمیشن خوری نے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے۔انشاء اللہ جماعت اسلامی کے نومنتخب ممبران اسمبلی کی کارکردگی مثالی اور قابل تقلید ہوگی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر کوصرف آفت زردہ قراردیناکافی نہیں فوری طور پر انسانی جانوں کو بچانے ،ریلیف پہنچانے اور امدادی کاموں کیساتھ تعاون کی عملی صورت ہونی چاہیے ۔نگران حکومت نے بھی مہنگائی میں بدترین اضافہ کر دیا ہے بلوچستان میں گیس وبجلی نہ ہونے کے برابر لیکن بجلی گیس بھاری بلوں نے تمام سابقہ ریارڈتوڑ دیے۔سخت سردی میں بدترین لوڈشیڈنگ میں ٹیکسزسے بھری بھاری بھر کم گیس بجلی بلوں نے عوام کو زہنی مریض بنادیے ہیں عوام کا خیال رکھنے والاکوئی نہیں ۔بجلی گیس قیمتوں پر عوام بہت پریشان ہیں دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بدترین اضافہ کیا گیا ہے عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں ہر طرف غربت ناچ رہی ہے جبکہ غریبوں کا سننے والاکوئی نہیں روزگار ناپید وبرائے فروخت جبکہ کاروبار بندہے رمضان المبارک سے قبل ظالم تاجروں ،بدعنوان دکانداروں نے بھی مہنگائی میں اضافے کی دوڑ لگائی ہے حکومت بارش متاثرین کی بحالی کیلئے بیانات ودعوئوں کے بجائے عملی کام کریں ۔بدترین مہنگائی سے کم آمدنی والے دیہاڑی دارطبقے بہت پریشان ہیں رمضان المبارک سے قبل تاجر برادری دکاندار آخرت ،غربت کی فکر کرتے ہوئے غرباء ومساکین کا خصوصی خیال رکھیں ۔جماعت اسلامی کے نومنتخب ممبران اسمبلی دیانت داری وخدمات اور قناعت وسادگی کی مثالی قائم کریں گے ۔ہم انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔الیکشن میں کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کی طرف سے جماعت اسلامی پر اعتماد اورمینڈیٹ چوری کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے الیکشن کو کاروبار بنانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں جماعت اسلامی پر گوادر اور جعفرآباد کے عوام نے جو اعتماد کیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور عبدالمجیدبادینی بہترین خدمات کرکے آئندہ کیلئے دیگر علاقوں میں جماعت اسلامی کی کامیابی کی راہ ہموار کریں گے