بنوں (صباح نیوز)بنوں سب ڈویژن کے علاقے برگنتو میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں برگنتو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے دور سے سنائپر گن پر پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔