ٹھٹھہ ،تیز ہوؤاں کے باعث کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ


ٹھٹھہ (صباح نیوز)ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں 3 کشتیاں تیز ہوائوں کے باعث الٹ گئیں،38ماہی گیر لاپتہ ہو گئے ۔میرین سکیورٹی کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں سے 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ٹھٹھہ میں تیز ہوا کے باعث ایک اور ڈوبنے والی لانچ پر سوار 22 ماہی گیروں کو قریب ہی کھڑی دوسری لانچ والوں نے بچایا۔

ترجمان فشر فوک فورم سید گلاب شاہ نے بتایا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی کے 20 اور دوسری کشتی کے 18ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔ترجمان فشر فوک فورم نے کہا  کہ کراچی میں تیز ہواں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے ،کراچی سے تعلق رکھنے والی بحیرہ حسن نامی لانچ کائرکریک کے مقام پر الٹ کر ڈوب گئی، تیز ہوائوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔