نوشہروفیروز( صباح نیوز) ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے سبب صوبہ سندھ کے شہر نوشہروفیروز کے قریبی علاقہ کرونڈی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ایڈوکیٹ افتخارسومرو اور طاہر مغل. روز گار کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ انسانی اسمگلروں نے انہیں روزگار کی جھانسہ دیکر اغواء کرکے ایران میں لےجاکر زنجیروں میں جکڑ کر قید کردیا اور تشدد کی وڈیو بناکر مغویوں کے اہل خانہ کو بھیج کر رہائی کیلئے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا ۔
مزکورہ تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ دونوں نوجوانوں کو اغواء کار تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور مغوی اپنے اہل خانہ سے مسلسل 30 لاکھ روپے تاوان بھرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اور کہہ رہے ہیں کہ اگر ہمیں بازیاب نہیں کرایاگیاتو اغواء کار ہمیں جان سے مار ڈالیں۔
جب صباح نیوز نے مغویوں کے اہل خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم نے میڈیا سے بات کی تو مغوی ہمارے بچوں کو جان سے مار ڈالیں گے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے پاک فوج ۔عدلیہ اور حکومت سے انکی رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔