لاپتہ شہری کیس ،سندھ ہائیکورٹ کی 8فروری کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت


کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کیس میں 8فروری کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

اپتہ شہری سلطان کے کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سلطان سے متعلق مسقط کے نمبر سے واٹس ایپ کا ل آتی ہے لیکن اس بات کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا کہ فون کرنے والے کون ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آئی پی نمبر یا جس نمبر سے کال آتی ہے اس کو کسی طریقہ سے ٹریس نہیں کیا جاسکتا۔ اس پر جے آئی ٹی کی سربراہ شہلا قریشی نے کہا کہ واٹس ایپ پر ہونے والی کال کو پولیس ٹریس نہیں کرسکتی

ایف آئی اے سے مدد لی جارہی ہے کہ اس نمبر کو کسی طریقہ سے ٹریس کیا جائے۔ جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے پولیس کو ہدایت کی ہے کی لاپتہ شہری سلطان اور دیگرلاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے ایف آئی اے اوردیگر متعلقہ حکام کی معاونت سے اقدامات یقینی بنائے جائیں اوراس حوالہ سے آٹھ فروری کو تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔