مرکزی نائب امراء نے محمد حسین محنتی کی عیادت کی


کراچی(صباح نیوز) نائب امراءجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، اسداللہ بھٹو اور ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے قباءآڈیٹوریم میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی عیادت اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی،اس موقع پر این ایل ایف کے رہنماءسید نظام الدین شاہ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے

یاد رہے کہ صوبائی امیر کا گذشتہ دونوں آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے وہ اپنے گھر اور روبصحت ہیں۔