اسلام آباد(صباح نیوز)ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی کمی ہوگئی جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد رہی ، کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد رہی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹروں کی قیمت 15 روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ فی کلو قیمت 60 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے ، لہسن 10 روپے 95 پیسے فی کلو، دال چنا 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جبکہ بیف 9 روپے 26 پیسیفی کلو اور مٹن 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 3 روپے 12پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، ڈیزل 2 روپے 98 پیسے ، پٹرول 3 روپے ایک پیسے فی لٹر مہنگاہوا، حالیہ ہفتے چاول، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں 7 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے برائلر مرغی 15 روپے 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، پیاز 1 روپے 88 پیسے، آلو 81 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، ایک ہفتے میں انڈے 2 روپے 98 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، حالیہ ہفتے چینی کی 36 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، چینی کی فی کلو قیمت 92 روپے 22 پیسے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں می استحکام رہاہے