وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے فون کالز پربات کریں گے


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے فون کالز پربات کریں گے گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جائے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان 23 جنوری 3بجے عوام کی براہ راست فون کالز موصول کریں گے اور فون کالز کے زریعے عوامی شکایات اور آرا سنیں گے جبکہ حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کئی عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کرچکے ہیں ، جس میں وہ عوام کے مسائل سنتے ہیں جبکہ یہ گفتگو ٹیلی ویژن،ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیاپربراہ راست نشر کی جاتی ہے