لاہور(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے ابتدائی ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا، سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آٹ ہوئے۔
کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میںکپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میںکپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں