اسلام آباد جرائم کی وارداتوں کا گڑھ بن گیا ،عرفان صدیقی


اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد جرائم کی وارداتوں کا گڑھ بن گیاوفاقی وزیر داخلہ کو بیان بازی سے فرصت نہیں ۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پورا ملک ہی نہیں، اسلام آباد بھی نہ صرف دہشتگردی بلکہ چوری، ڈاکہ زنی، لوٹ مار اور قتل جیسی وارداتوں کا گڑھ بن گیا ہے لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیان بازی سے فرصت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس ہائوس میں آئے نو ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے لیکِن وزیر داخلہ ایک دن بھی ایوان میں نہیں آئے۔ تھوڑی دیر بعد وزیر داخلہ ایوان میں آگئے اور اپنا موقف پیش کیا۔