اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہلکار بھی کورونا کا شکار


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک عدالتی اہلکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کے ریڈر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔

اس صورتِ حال کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ کے کورٹ روم میں ڈس انفیکشن سپرے کرا دیا گیا۔