سیاسی جماعتیں حالات کی سنگینی دیکھیں، احتجاج سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، جان اچکزئی


کوئٹہ(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں حالات کی سنگینی دیکھیں راستے بند کرکے احتجاج سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتیں حالات کی سنگینی دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 80 فیصد سے زائد راستے کھل چکے ہیں، ریاست کی عملداری ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔