کراچی(صباح نیوز)کراچی پورٹ پر پھنسے جہاز ایملی 2 کو ریت سے نکال لیا گیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان کے مطابق کنٹینر شپ بندرگاہ کے چینل میں پھنس گیا تھا اور گزشتہ روز اس کو نکالنے کے لیے کی جانے والی پہلی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔ اب جہاز کو دوسری کوشش میں نکالنے کے بعد برتھ پر لگا دیا گیا ۔