نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان سے میوزکل چئیر کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے، محمودخان اچکزئی

کوئٹہ (صباح نیوز)پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے مسلم لیگ(ن) کی متوقع حکومت میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں ہمارے دوست میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان صاحب سے معذرت خواہ ہوں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس میوزکل چئیر کا حصہ نہیں بنے گی۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ممیں نے پی ڈی ایم کے سٹیج پر ہر تقریر میں کہا تھا کہ اس تحریک کو عمران دشمنی کی طرف نہ لے جایا جائے۔ ہمارا مسئلہ عمران خان نہیں ہے۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ سسٹم کے بارے میں ہمارا موقف آج بھی وہی ہے جو روز اول سے تھا۔ہمیں یہ دھمکیاں دی جارہی ہے کہ ہم سے بات کرلو 3، 4 سیٹیں دے دینگے، ورنہ فلاں فلاں امیدوار کو دے دینگے ۔ہمیں آپ سے کوئی سیٹ نہیں چاہیے۔ جس کو جو سیٹ دینی ہے دے دو۔ ہم زندہ رہے تو اس جبر کو ایک دن ختم کر کے رہینگے۔میں پاکستان کی عوام کو زندہ باد کہتا ہوں جنہوں نے الیکشن کے دن ووٹ آزاد امیدواروں (ایک پارٹی کے) کے حق میں کاسٹ کرکے ان بلاوں کا سارا ڈرامہ ناکام بنایا۔