اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کے 265 میں سے256 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق آزادامیدوار 100 نشستوں کے ساتھ سرفہرست رہے،مسلم لیگ ن )73 اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 54 نشستوں کے ساتھ نمایاں رہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کی شام تک جاری کئے گئے نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے 17 نشستیں ،پاکستان مسلم لیگ،
جمیعت علما اسلام پاکستان3،3، استحکام پاکستان پارٹی 2،بلوچستان نیشنل پارٹی 2،مجلس وحدت مسلمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔این اے 88 میں 26 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی جس کی وجہ سے اس کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 8 میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے ا۔این اے 62 گجرات ، بلوچستان سے این اے 251،این اے 252،این اے 253،این اے 254،این اے 258،این اے 260 اور این اے 266 کے نتائج ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔