اسلام آباد (صباح نیوز)مانسہرہ این اے 15 کے انتخابی نتائج کو اس حلقہ سے امیدوارمیاں نواز شریف نے چیلنج کر دیا۔ نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کیے اور موقف اختیار کیا ہے کہ 125 پولنگ اسٹیشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے آر او نے بقیہ پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا۔نواز شریف نامکمل فارم 47 پر ہارے ، انھیں فارم 47 پر تحفظات ہیں۔مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیںبقیہ پولمگ اسٹیشن کو حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیںتمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔نوازشریف نے این اے 15 مانسہرہ کا رزلٹ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا ہے
Load/Hide Comments