تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید7 بچے دم توڑ گئے، تعداد 39 ہوگئی


تھرپارکر(صبا ح نیوز)سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں جمعرات کو بھی زِیر علاج سات بچے دم توڑ گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں یکم جنوری سے اب تک بچوں کی اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے، دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات و عملے کی قلت بھی برقرار ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر سیکریٹری محکمہ صحت سندھ نے تھر میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے 36 ڈاکٹرز کا ٹرانسفر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس کے باوجود میڈیکل عملے کی قلت برقرار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس تھرپارکر میں غذائی قلت اور امراض کے باعث 619 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔۔۔