اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈکا اجلاس جلد ہی بلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے امید کے کہ انوارالحق کاکڑ اقتدار کی منتقلی سے قبل ہیں ملک کی اعلی بیورو کریسی کو گرید21سے گریڈ22میں (وفاقی سیکریٹری) کے عہدے پر ترقی دینے کی منطوری دیں گے ایف بی آر کے نوٹفکیشن کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنوں میں گریڈ 21سے گرید22میں ترقی کے منتظر افسران کو30جون2023تک کی اپنی کارکردگی کی رپورٹس اور اپنے اندرون و بیرون ملک منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات اپنی وزارتوں کے توسط سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کرنے کیلئے ایک ہفتہ تک کی مہلت دیدی گئی د ے ان لینڈ ریونیو کے جن41افسران کو گریڈ21سے گریڈ22میں ترقی کیلئے زیر غور لایا جائے گا اور ان کی ترقی کی منظوری دی جائے گی ان کی فہرست ایف بی آر نے مکمل کر کے انہیں اپنی رپورٹس ایف بی آر کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہیان لینڈ ریونیو سورس کے گریڈ21سے گریڈ22میں پر ترقی پانے والوں میں موجودہ چیئرمین ایف بی آر ملک محمد زبیر ٹوانہ، آفاق احمد قریشی، طارق، میر بادشاہ خان وزیر،ڈاکٹر حامد عتیق سرور،کرامت اللہ خان چوہدری، چوہدری محمد طارق، مسسز شاہ بانو جی ایم خان، مس تہمینہ عامر، ڈاکٹر لبنی ایوب، عاصم مجید خان، ساجد اللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، مس عامنہ حسن، شعبان بھٹی، طارق مصطفی خان، سید غلام عباس کاظمی، ڈاکٹر آفتاب امام، ڈاکٹر توقیر احمد میمن، شاہد اقبال بلوچ، احمد شجاع خان، بختیار احمد، انوار الحق، امجد محمود، عنبرین اختر، مس نبیلہ فاران بیگ، یوسف حیدر شیخ، حیدر دھاریجو، مس سعدیہ صدف گیلانی، محمد اعظم شیخ، محمود حسین جعفری، محمد اقبال، محمد عابد رضابودلہ، مس عائشہ خالد، عبدالواحد اوقیلی، ساجد نذیر ملک، ڈاکٹر محمد سرمد قریشی، سید سیدین رضا زیدی، قاسم رضاخان، اردشیر سلیم طارق، محمد طاہر، محمد فاروق اعظم میمن ترقی پانے والوں میں شامل ہیں
Load/Hide Comments