میرانشاہ (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے دوران 2دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن دہشت گردوں کا سرغنہ ایوب اللہ عرف منصور بھی مارا گیا، کارروائی میں اسلحہ اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کے خا تمے تک آپریشن جاری رہے گا۔