کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد تک پہنچ گئی۔