سانحہ گاؤکدل کے شہدا کی 32ویں برسی کے موقع پر جمعہ کو سری نگر میں ہڑتال ہوگی


سری نگر: سانحہ گاؤکدل کے شہدا کی 32ویں برسی کے موقع پر جمعہ کو سری نگر میں ہڑتال ہوگی۔21 جنوری 1990 کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے گاؤکدل  علاقے میںپر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھاجو ایک روز قبل فوجیوں کی طرف سے متعدد کشمیری خواتین کی آبروریزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔

کشمیری حریت پسند رہنماوں نے  سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو سے 21جنوری کو ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔ شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا ہے۔