پنجاب میں نمونیا سے مزید 7بچے دم توڑ گئے،764نئے مریض رپورٹ


 لاہور(صباح نیوز)پنجاب بھر میں نمونیا کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 بچے دم توڑ گئے ،764 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔

بہاولپور سے 3، فیصل آباد سے 2، لاہور اور ملتان سے ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ قاتل مرض 7 روز میں پنجاب بھر سے 7 اور لاہور سے 9 پھولوں کی زندگی نگل چکا ہے۔رواں برس اب تک 303 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے 58 کا تعلق لاہور سے تھا تاہم صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 764 بچے مرض کا شکار ہوئے۔رواں برس 18 ہزار 804 معصوم بچے خطرناک مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔